Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

ادا شرما نے وہ فلیٹ خرید لیا جس میں سشانت سنگھ رہائش پذیر تھے

خوبرو بھارتی اداکارہ ادا شرما نے ممبئی میں وہ فلیٹ خرید لیا جس میں موت سے قبل سشانت سنگھ راجپوت رہائش پذیر تھے۔

فلم کمانڈو اور کیرالہ اسٹوری سے شہرت حاصل کرنے والی ادا شرما سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ممبئی کے مونٹ بلانک اپارٹمنٹس میں فلیٹ خریدا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادا شرما کی ٹیم نے بھی اداکارہ کی جانب سے فلیٹ خریدنے کی تصدیق کردی ہے۔

تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اداکارہ اس فلیٹ میں منتقل ہوں گی یا نہیں؟

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ فلیٹ میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنی موت سے قبل رہائش پذیر تھے۔

رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے مذکورہ اپارٹمنٹ خبروں میں رہا جس کے بعد سے اس کے کرائے میں بھی اضافہ کردیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس فلیٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں