Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کوسٹ گارڈز ریکروٹس کی 43 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں کوسٹ گارڈز کے ریکروٹس کی 43 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے سربراہ بریگیڈیئر غلام عباس، سول، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی شرکت کی۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا شمار ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس کے طور پر کیا جاتا ہے، جو بیک وقت سمندر اور زمین پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلروں کے خلاف ہمیشہ نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈ نے کثیر مقدار میں  منشیات پکڑی، منشیات کی بین الااقوامی مارکیٹ میں مالیت 616 ملین یو ایس ڈالر اور 1077 ملین روپے کی غیر قانونی اشیاء بھی ضبط کیں۔ مختلف مد میں حکومت کے خزانے میں 380 ملین روپے جمع کروائے کئی مجرموں کو سزا ہوئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ سال 444 تارکین وطن کو جیوانی کے ملحقہ ساحل سے گرفتار کیا گیا۔ کوسٹ گارڈز کے عملے کے غیر متزلزل عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے مزید کہا کہ تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں