
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو ریلیف کیلئے حقائق پر مبنی غیر روایتی حل تلاش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی صارفین کو ریلیف کیلئے حقائق پر مبنی غیر روایتی حل تلاش کر رہے ہیں، گردشی قرضہ، بجلی چوری اورل ائن لائسز جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات مجروح کیے بغیر کم مدت میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے، معاشی بحالی اور سرمایہ کاری کے حصول پر توجہ مرکوز رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے حکمت عملی مرتب کی ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق نے مزید کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، عام انتخابات کا انعقاد جلد از جلد کرانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News