Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس سےعالمی معیشت کو 1 کھرب ڈالرنقصان کاامکان ہے،اقوامِ متحدہ

Now Reading:

کوروناوائرس سےعالمی معیشت کو 1 کھرب ڈالرنقصان کاامکان ہے،اقوامِ متحدہ
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نےکہاہےکہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وباء کےباعث عالمی معیشت کورواں سال 1 کھرب ڈالرسےزیادہ نقصان ہوسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کےادارہ برائےتجارت وترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) کی جانب سے گزشتہ روزجاری ہونےوالی جائزہ رپورٹ کےمطابق کوروناوائرس کے تیزپھیلاؤ کےباعث کچھ ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کریش بھی کرسکتی ہیں, جبکہ مجموعی عالمی اقتصادی شرح نموبھی سست روی کاشکارہوگی۔

ادارے کے گلوبلائزیشن و ڈویلپمنٹ سٹریٹجیزکےڈائریکٹررچرڈکوزل رائٹ کاکہناہےکہ رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو 2 فیصد سے کم رہنےکااندازہ ہےجوستمبرکےاندازے سے 1 ٹریلین (کھرب ) ڈالر کم ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ اندازہ لگاناکہ بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹس کورونا وائرس کےاثرات سےکیسےنمٹیں گی، قبل ازوقت ہے۔

رچرڈکوزل رائٹ کامزیدکہناتھاکہ حکومتوں کوچاہیے کہ وہ کورونا وائرس کے تدارک اوراس کاخوف کم کرنےکےلیےبروقت اقدامات کریں ورنہ اس کےنقصانات توقع سےزیادہ بھی ہوسکتےہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ یہ رپورٹ ایسے وقت پرجاری کی گئی ہےجب عالمی مالیاتی ادارے چین کے ساتھ سپلائی چین متاثرہونےکےباعث مشکلات کاشکارہیں اس کےعلاوہ خام تیل کےبرآمد کنندگان کےدرمیان عدم مفاہمت بھی سیال دولت کےنرخوں میں غیریقینی صورتحال کا باعث بن رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر