Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائداعظم ٹرافی: احمد شہزاد کی ڈبل سنچری، خرم شہزاد اور کاشف علی کی چھ چھ وکٹیں

Now Reading:

قائداعظم ٹرافی: احمد شہزاد کی ڈبل سنچری، خرم شہزاد اور کاشف علی کی چھ چھ وکٹیں
قائداعظم ٹرافی: احمد شہزاد کی ڈبل سنچری، خرم شہزاد اور کاشف علی کی چھ چھ وکٹیں

قائداعظم ٹرافی: احمد شہزاد کی ڈبل سنچری، خرم شہزاد اور کاشف علی کی چھ چھ وکٹیں

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے میچز کے دوسرے دن کھیل کی خاص بات لاہور وائٹس کے احمد شہزاد کی ڈبل سنچری رہی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور وائٹس نے پشاور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 568 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

احمد شہزاد جو پہلے دن 22 چوکوں کی مدد سے 163 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے، وہ 253 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 30 چوکے شامل تھے۔

عمراکمل نے 64 رنز بنائے، آف اسپنر مہران ابراہیم نے57 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور ریجن نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر76  رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور بلوز کی ٹیم راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 396 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

گزشتہ روز کے  سنچری میکرز حسین طلعت اور جنید علی بالترتیب 104 اور 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 215 رنز کا اضافہ کیا۔ کاشف علی نے 86 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مہران ممتاز 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ نثار احمد نے 55 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے اختتام پر راولپنڈی نے فالوآن ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم  فیصل آباد کے 215 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد سرور 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ خرم شہزاد نےصرف 23 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر128 رنز بنائے تھے۔ تیمور سلطان نے 52 رنز بنائے۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم پنڈی میں کراچی وائٹس کی ٹیم ملتان کے 220 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 194 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ صائم ایوب 40 اور تابش خان 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

لیگ اسپنر زاہد محمود نے 69 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان نے 50  رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان نے اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز بنائے تھے اور ان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ عمران رفیق نے 70 رنز اسکور کیے۔ شرون سراج  60 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Advertisement

ملتان کو اب تک 195 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر