Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : فائنل دیکھنے والے تماشائی میں کورونا کی تشخیص

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : فائنل دیکھنے والے تماشائی میں کورونا کی تشخیص
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا فائنل میچ دیکھنے والے تماشائی میں کورونا وائرس کی  تشخیص ہوگئی۔

امریکی اسپورٹس نیوز ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق  گذشتہ اتوار کومیلبرن کرکٹ گراؤنڈ ( ایم سی جی) میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شرکت کرنے والے ایک مداح   کےکورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہونے والا مداح اسٹیڈیم کے ناردرن اسٹینڈ پر بیٹھا تھا۔

میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ویب سائٹ پر  جاری بیان میں کہا گیا کہ کلب  اس بات سے آگاہ  ہےکہ اتوار 8 مارچ کو ایم سی جی میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کرنے والے ایک شخص  میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت (ڈی ایچ ایچ ایس) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کے آس پاس بیٹھے لوگوں میں وائرس پھیلنے  کا خطرہ کم ہے۔

Advertisement

ڈی ایچ ایچ ایس   نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو  متاثرہ شخص کے آس پاس بیٹھے تھے وہ اپنے معمول کے  روٹین پر چلیں تاہم حفظان صحت کے اقدامات پر زیادہ توجہ  دیں  اور فلو نما علامات سامنے  آنے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ اتوار 8 مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جسے دیکھنے کے لیے 86،174 شائقین   اسٹیڈیم آئے تھے۔

خواتین کے کھیلوں کے ایونٹ کےکسی بھی مقابلے میں شائقین کی یہ دوسری بڑی تعداد ہے۔ سب سے زیادہ شائقین کا ریکارڈ 1999 میں خواتین کےفیفا ورلڈ کپ فائنل کے دوران قائم ہوا تھا جس میں 90،815 شائقین نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر