
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نسبت صوبہ سندھ کے حالات ہمارے قابو میں ہیں تاہم اگر کوئی فیصلہ لینے کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس وقت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے کے پیدا ہونے کے بعد سے احتیاطی طور پر اسکول بند تھے لیکن اب اسکول 16مارچ سے کھل جائیں گے کیونکہ اس حوالے اجلاس ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ اجلاسوں میں ممبرز کی اکثریت کی رائے تھی کہ اسکول کھول دینے چاہیں جبکہ وزیراعلی سندھ نے جو اجلاس کیا اس میں بھی تمام ایکسپرٹس نے موقف دیا تھا کہ اسکول کھولے جاسکتے ہیں لیکن ٹاسک فورس کی میٹنگ میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ اسکول کھولنے ہیں یا نہیں۔
صوبائی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالات ہمارے کنٹرول میں ہیں اور حکومت کی جانب سے ہر اس فرد تک پہنچے ہیں جو چین اور ایران سے سفر کر کے پہنچے ہیں، تمام لوگ ہماری نگرانی میں ہے اور آج پھر میٹنگ ہونی ہے کہ اسکول کھولے جائیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں میں تمام افراد وائرس باہر سے لائے ہیں اور مقامی طور پر وائرس منتقل نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں ائیرپورٹس پر اسکرینگ پراپر نہیں ہورہی ہے اسی لئے یہ وائرس لیکر لوگ باہر سے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس امریکا، ایران اوراٹلی جیسی صورتحال نہیں، خدا نہ کرے اگر صورتحال بدلی تو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔
گذشتہ روز وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا تھا کہ تمام اسکولوں کی چھٹیاں 15 مارچ سے ختم ہوجائیں گی اور 16 مارچ سے اسکولوں میں تدریس شروع ہو گی۔
خیال رہے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 ہے، تمام متاثرہ افراد بیرون ملک کا سفر کر کے لوٹیں ہیں اور اب تک مہلک وائرس کا کسی ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News