
وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے
وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عبدالمالک سیکریٹری ریلوے بورڈ، راحت مرزا ایڈیشنل جی ایم مکینیکل، سفیان سرفراز ڈوگر ڈی جی پاکستان ریلوے اکیڈمی تعینات کردیے گئے ہیں۔
مشتاق احمد کو فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے، یوسف لغاری ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ، اطہر ریاض چیف پرسنل آفیسر اور کامران وسیم ڈی جی پلاننگ تعینات کردیا گیا ہے۔
رضوان الحق ہاشمی چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن، فرید احمد ایم ڈی سلیپر فیکٹری تعینات کردیے گئے ہیں۔
امیر عبداللّٰہ نیازی چیف کنٹرولر پرچیز، نور الدین ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ راولپنڈی، مقصود جان ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پشاور تعینات کردیے گئے ہیں۔
وزارت ریلوے نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد پاکستان ریلویز میں تبادلے کیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News