صدف کنول اور شہروز سبزواری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک بہت ہی خوبصورت اور مشہور جوڑی ہے۔ ان کی شادی پہلے دن سے ہی ٹاک آف دی ٹاؤن بن گئی کیونکہ یہ شہروز کی دوسری شادی تھی۔
شہروز کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی جس سے ان کی ایک پیاری سی بیٹی نورے ہے۔ تاہم ان کی دوسری شادی صدف کنول سے ہونے کی وجہ انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن حالات بہتر ہونے لگے اور دونوں ہی اپنی پیاری بیٹی زہرہ کے ساتھ اکثر سوشل میڈیا پراپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہاجاتا ہے، اور سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔







صدف اور شہروز کے مداح ان دونوں کو ہمیشہ ہی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور ان ہی فرمائش کو مد نظر رکھتے ہوئے مشہور میک اپ آرٹسٹ نے ان دونوں کا برائیڈز از نبیلہ کے لیے انتخاب کیا اور دونوں جو حقیقت میں ساتھ ہیں اور اس ایوینٹ کے لیے بھی دلہا اور دلہن کا انداز اپنائے ہوئے ہیں۔






شہروز بلیک شیروانی جبکہ صدف روایتی سرخ عروسی لباس میں بے حس حسین لگ رہی ہیں۔ شہروز اور صدف کا یہ شوٹ حقیقت میں نوبیاہتا جوڑے کی طرح محسوس ہورہا ہے۔ یہاں اس برائیڈل شوٹ کی چند جھلکیاں پیش کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















