Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ آسٹریلیا کے لیے حارث رؤف اور محمد نواز کی سلیکشن خطرے میں پڑگئی

Now Reading:

دورہ آسٹریلیا کے لیے حارث رؤف اور محمد نواز کی سلیکشن خطرے میں پڑگئی
دورہ آسٹریلیا کے لیے حارث رؤف اور محمد نواز کی سلیکشن خطرے میں پڑگئی

دورہ آسٹریلیا کے لیے حارث رؤف اور محمد نواز کی سلیکشن خطرے میں پڑگئی

دورہ آسٹریلیا کے لیے حارث رؤف اور محمد نواز کی سلیکشن خطرے میں پڑگئی ہے جب کہ قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے 30 نومبر کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی جب کہ اس دوران تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس میچ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا جو 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا کے مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔

دورہ آسٹریلیا کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی جانب سے اسکواڈ کی منظوری کا انتظار ہے جب کہ قومی ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Advertisement

میڈٰیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھنے کا امکان ہے جب کہ انجری کے شکار نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ اور خرم شہزاد کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

آسٹریلوی کنڈیشن کو سامنے رکھتے ہوئے ایک اضافی فاسٹ بولر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جب کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف اور محمد نواز کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں خرم شہزاد سب سے زیادہ 36 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں جب کہ میر حمزہ نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 32 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر