
امریکی شہری کو ملنے والا شیشہ 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا
امریکی شہری کو کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک سے ملنے والا شیشہ درحقیقت 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایونز نامی شخص اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پارک میں موجود تھا کہ اسے کچھ شیشے کا تکڑا ملا۔
رپورٹ کے مطابق ایونز نے اس شیشے کو اپنے پاس رکھا لیا جس کے بعد اس نے جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکہ سے رجوع کیا تو اسے معلوم ہوا کہ یہ کوئی شیشے کا تکڑا نہیں بلکہ بیش قیمت 4.87 قیراط کا ہیرا ہے۔
ایونز کا کہنا ہے کہ مجھے تو اس بات کا یقین تھا کہ صرف شیشے کا ایک تکڑا ہوگا باقی مجھے کچھ علم نہیں تھا۔
پارک کے اسسٹنٹ سپرنٹنٹ کہتے ہیں کہ مجھے خوشی ہے کہ ایونز اس تاریخی ہیرے کو واپس پارک میں رجسٹرڈ کروانے آئے جب کہ 2020 کے بعد یہ کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک سے ملنے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News