Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر

Now Reading:

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر
مریم نواز

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور کے حلقے این اے 119 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل ٹریبونل میں دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل ندیم شیروانی نے دائر کی جس میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، انہوں نے کاغذات میں درست حقائق بیان نہیں کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیلیٹ ٹریبونل مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں جمع کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

Advertisement

امیدواروں کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائی گئیں اپیلوں میں سے اب تک 50 اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی جا چکی ہیں۔

عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے جس کے بعد 10 جنوری تک ان اپیلوں پر سماعت ہوگی۔

امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے اور عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر