
ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے ناک کے دونوں نتھنوں میں 68 ماچس کی تیلیاں پھنسانے کا عالمی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 39 سالہ پیٹر وون ٹینجن بسکوف نامی اس شخص نے کچھ منفرد کرنے کی خاطر دیکھتے ہی دیکھتے کسی تکلیف کے بغیر ایک ایک کرکے تیلیوں کو ناک کے نتھنوں میں پھنسانا شروع کیا اور مختصر وقت میں 68 ماچس کی تیلیاں کامیابی سے پھنسالیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈزکی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ حیران کن طور پر انہیں ایسا کرنے پر تکلیف محسوس نہیں ہوئی کیونکہ ان کے نتھنے بڑے ہیں اور جِلد کافی لچک دار ہے، جس کے باعث یہ کارنامہ آسانے سے ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ وہ اپنا ریکارڈ توڑ سکیں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مستقبل میں اس کی کوشش نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News