Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برج خلیفہ پر آسمانی بجلی سے بننے والے فلسطینی نقشے کی ویڈیو وائرل

دبئی کی مشہور ترین عمارت، برج خلیفہ، ان  دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس کی بنیادی وجہ آسمانی بجلی سے بننے والا فلسطینی نقشہ ہے۔

یہ فوٹیج، اصل میں دبئی میں مقیم فوٹوگرافر زوہیب انجم نے اپنے کیمرے میں قید کی ہے جسے اب تک 12 ملین ویوز مل چکے ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چرچا کا باعث بنی ہوئی ہے۔

وادی چناب کے ایک کارکن منصور احمد نے آسمانی بجلی گرنے کی علامت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “اگر بجلی گرنے سے برج خلیفہ ہل سکتا ہے، تو یقیناً فلسطینیوں کی حالت زار ہمارے لیڈروں کے دلوں کو ہلا سکتی ہے۔”

برج خلیفہ، جو عرب عزائم اور ترقی کی علامت ہے، اب بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان خطے میں امن کے لیے جاری جدوجہد کی ایک واضح یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں