Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟

Now Reading:

آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟

آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟

آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی بچالی مگر کیسے؟ یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

سال 2022 میں ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے پہلی بار سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

یہ فیچر لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے اور بنیادی طور پر اس کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔

اس فیچر سے کسی علاقے میں سیلولر سگنل یا وائی فائی دستیاب نہ ہونے کے باوجود آئی فون سے ٹیکسٹ میسج بھیجنا ممکن ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے ماؤنٹ ہڈ میں ہائیکنگ کرنے والے 4 بالغ افراد اور 2 بچوں پر مشتمل ایک خاندان خراب موسم کے باعث مشکلات کا شکار ہوگیا تھا۔

Advertisement

ساڑھے 3 ہزار فٹ بلندی پر ہائیکنگ کے دوران اچانک موسم خراب ہوا اور درجہ حرارت گھٹ گیا۔

وہاں سیلولر یا وائی فائی سگنل موجود نہیں تھے اور خود کو بچانے کے لیے انہوں نے شام ساڑھے 7 بجے سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس میسج بھیجا۔

اس میسج کے بعد امدادی ٹیم سے رابطہ کیا گیا مگر خراب موسم کے باعث متاثرہ خاندان تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

مگر ریسکیو ٹیم کی جانب سے کوشش جاری رکھی گئی اور صبح 6 بجے انہوں نے متاثرہ خاندان کو تلاش کرلیا۔

زمینی راستے سے انہیں اتارنے کی کوشش کی گئی مگر مشکل راستوں کے باعث واپسی کا سفر شام ساڑھے 7 بجے مکمل ہوا یعنی ایس او ایس میسج بھیجنے کے 24 گھنٹے بعد۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر