Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے صبر کا امتحان نہ لیں، شاہین کا پی سی بی کو دھمکی آمیز پیغام یا کچھ اور؟

Now Reading:

میرے صبر کا امتحان نہ لیں، شاہین کا پی سی بی کو دھمکی آمیز پیغام یا کچھ اور؟
شاہین آفریدی

میرے صبر کا امتحان نہ لیں، شاہین کا پی سی بی کو دھمکی آمیز پیغام یا کچھ اور؟

حال ہی میں قومی  ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے والے شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر متنازعہ اسٹوری شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  فاسٹ بولر اور سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی    کی انسٹاگرام  پر  لگائی گئی اسٹوری قومی ٹیم میں گروپنگ اور انتشار کی خبروں کا پتہ دینے لگی۔

شاہین شاہ آفریدی  کی جانب سے لگائی گئی اسٹوری کے الفاظ کچھ یوں تھے،’ مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا‘۔

سابق کپتان کی انسٹا اسٹوری اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ شاہین کو محض نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قیادت کا موقع دیا گیا  تھا جہاں گرین شرٹس کو شکست منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ابھی حالیہ دنوں میں کئی روز کی چہ مگوئیوں کے بعد کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران شاہین کو کپتانی سے ہٹاکر بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر قیادت کی ذمہ داری دی گئی اور شاہین کے نام سے پریس ریلیز بھی جاری کی  گئی تھی جس پر فاسٹ بولر نے شدید احتجاج کیا  تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر