حکومت نے عیدالفطر پر عوام کو بڑا تحفہ دیدیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس مہنگائی میں کمی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق مثبت اشاریے سامنے آرہے ہیں، ایکسچینج ریٹ اور روپے کی قدر مستحکم رہنے سے یہ ممکن ہوا، کوشش ہوگی کہ یہ سلسلہ چلتا رہے۔
واضح رہے کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں حکومت ک جانب سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔















