بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے پر بیوی نے اپنے ہی شوہر کو قتل کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں 35 سالہ چندر پرکاش مشرا نے اپنی بہن کی شادی پر اسے سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹی وی دینے کا ارادہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحفے کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان خوب لڑائی ہوئی جس پر بیوی نے اپنے بھائیوں کو شوہر کو سبق سکھانے کا کہا۔
خاتون کے بھائی نے چندر پرکاش کو تقریباً ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے پیٹا جس کے بعد چندر کے گھر والوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا سے چلا گیا۔
![]()
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے خاتون اور اس کے بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




















