
مسلم لیگ ن کا شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
لاہور: مسلم لیگ ن کا شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری کا عہدہ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس 11 مئی کو ہوگا جس میں کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں، احسن اقبال عہدہ نہیں لیں گے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری کا عہدہ ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ پارٹی قائد نوازشریف کو پارٹی سونپی جائے گی۔
نوازشریف کو سن دو ہزار کے اوائل میں پارٹی صدارت سے اتاردیا گیا تھا، نوازشریف کو دوسری بار 2017ء میں پارٹی عہدہ سے اتارا گیا تھا۔
ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے، شہبازشریف کی مصروفیت کی وجہ سے پارٹی کو تنظیمی طورپر نقصان ہورہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال کی وفاقی وزیر بننے کے بعد پارٹی کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نہ نبھانے پر شکایات کی گئی جس کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News