
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت میں نیب کے مزید 2 گواہان پرجرح مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 21 گواہان پرجرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے مجموعی طورپر30گواہان کےبیانات ریکارڈ کیے۔
احتساب عدالت نے مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
وکلاصفائی نے سماعت 2 ہفتے بعد رکھنےکی استدعا کی جس پرنیب پراسیکیوشن ٹیم نے سماعت میں التواکی مخالفت کی۔
پراسیکیوشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ایک طرف عدالت پراعتماد کررہے ہیں دوسری طرف التوا چاہتےہیں۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی نے30مئی کوسپریم کورٹ میں پیش ہونےکی درخواست کردی۔
بانی پی ٹی آئی نےجیل حکام کےذریعےچیف جسٹس کودرخواست بھیج دی جس میں انھوں نے استدعا کی کہ ویڈیولنک کے بجائے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوناچاہتاہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News