
اسلام آبادہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا مختصرفیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی اپیلیں منظورکرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
ٹرائل کی کورٹ کی 10 سال کی سزا معطل کردی گئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظورکر لی گئیں۔
اس سے قبل سائفراپیلوں پرججزکمرہ عدالت میں چلےگئے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم 10 سے 15 منٹ میں واپس آئیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا، بینچ میں چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی آج سرخرو ہوئے۔ شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی آج بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جلد باران رحمت نازل ہوگی اور ہمارے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین ہمارے درمیان موجود ہوں گے۔
سینیٹرعلی ظفرنے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس اپیل کا حق ہے مگر کیس میں کچھ نہیں ہے، قوم کو اس فیصلے کا شدت سے انتظار تھا ، اللہ کا شکر ہے انصاف کا بول بالا ہوا، سائفرکیس میں سزا تھی ہی غیر قانونی یہ کالعدم ہونی ہی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ جاری
بعدازاں سائفرکیس اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمودکسی اور مقدمہ میں گرفتارنہیں تورہا کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کی سائفرکیس میں بریت کامختصرفیصلہ جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں منظورکی جاتی ہیں، سائفرکیس میں ٹرائل کورٹ کا 30 جنوری کا فیصلہ کالعدم قراردیاجاتاہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مختصرفیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی، شاہ محمودقریشی کو مقدمے سے بری قراردیا جاتا ہے، اگرکسی دوسرے کیس میں قید نہیں تودونوں کوفوری رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News