Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

Now Reading:

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان 32 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے وزیراعظم عزت مآب لی چیانگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کی جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اہم ارکان بھی موجود تھے۔


گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچنے پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہے، وقت کو ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

32 معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان آج مندرجہ ذیل مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

Advertisement

دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صنعت، زراعت، صحت، سماجی واقتصادی ترقی و باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک میں تھرڈ پارٹی کی شراکت داری کے حوالے سے ضابطہ کارطے کرنے، ڈیرہ اسماعیل خان تا ژوب قومی شاہراہ 50، مظفر آباد تا میر پور خاص، میرپور خاص تا منگلا ایکسپریس وے، کراچی تا حیدر آباد موٹر وے 9 کے فزیبیلیٹی اسٹڈی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دسخظ کیے گیے۔

 اس کے علاوہ مانسہرہ تا چلاس قومی شاہراہ 15 پر بابو سر کے مقام پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دسخط ہوئے جبکہ قراقرم ہائی وے کی ری الائینمینٹ اور زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی دستخط کیے گیے۔

اس موقع پر 2022 کے صنعتی تعاون کے فریم ورک کے نفاز کے حوالے سے ایکشن پلان، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں سرویئنگ، میپنگ اور جیو انفارمیشن کے حوالے سے پروٹوکول، توانائی کے مؤثر مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اسٹڈی اور اجارہ داری کے خاتمے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان گورننس کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے ورکشاپ کا لیٹر آف انٹینٹ، انڈسٹریل پارک کی تعمیر کے حوالے سے ورکشاپ کا لیٹر آف انٹینٹ، ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے سی پیک کے تحت صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے اتفاق کی توثیق، پاک چین دوستی اسپتال، گوادر کی حوالگی کا سرٹیفیکیٹ اور گوادر میں سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے پلانٹ کی حوالگی کے سرٹیفیکیٹ پر دستخط کیے گئے۔

Advertisement

سندھ میں پرائمری اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کا لیٹر آف ایکسچینج، لیڈی ہیلتھ ورکرز ورک اسٹیشن کے منصوبے کا لیٹر آف ایکسچینج اور جوناکو کلٹیویشن ڈیمانسٹریشن اینڈ پروجیکشن کے منصوبے کے لیٹر آف ایکسچینج پر دستخط کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر