
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع
اسلام آباد: دورانِ عدت نکاح کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہو سکتا ہے سیشن جج کی کیس سے الگ ہونے کی وجہ درست نہ ہو۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کے دوران نکاح کیس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استسفار کیا کہ اس درخواست پر کیا اعتراض ہے؟ جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں حقائق بتاتا ہوں کہ اس عدالت سے کیوں رجوع کیا ہے، ایک ایڈمنسٹریٹو آرڈر جوڈیشل ریلیف لینے سے نہیں روک سکتا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی تھی، 23 مئی کو سیشن جج نے کہا 29 مئی کو فیصلہ سنائیں گے۔
جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ کیا دلائل 23 کو مکمل ہوچکے تھے؟ کیا 29 مئی کو شکایت کنندہ نے تحریری طور پر جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا؟ آپ کہتے ہیں کہ سیشن جج کو واپس معاملہ بھجوائیں یا ہائی کورٹ خود سن لے؟
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 29 مئی کو تحریری درخواست نہیں دی لیکن اس سے پہلے عدم اعتماد کی درخواست دی جو مسترد ہو گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ایک ایڈمنسٹریٹو آرڈر کے ذریعے کیس ٹرانسفر کر دیا جس کی کاپی نہیں مل سکی، ایک ایڈمنسٹریٹو آرڈر جوڈیشل ریلیف لینے سے نہیں روک سکتا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب سیشن جج کے ایک کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تو پھر وہ فیصلہ سنائے بغیر کیس کیسے سیشن جج کے ماتحت ایڈیشنل سیشن جج کو ٹرانسفر کر دیا گیا؟
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہو سکتا ہے کہ سیشن جج کی کیس سے الگ ہونے کی وجہ درست نا ہو لیکن جب جج خود کیس سے الگ ہو جائے تو پھر کیا اسے دوبارہ بھجوانا مناسب ہے؟
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کو کیس ٹرانسفر کیا گیا ہے، تین ماہ کی سماعت کے بعد جب کیس نتیجہ اخذ ہو گیا تو اب نئے سرے سے شروع کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ تاریخ سماعت کیا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج کے پاس آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔
بعد ازاں عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین کو 13 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News