آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا تاہم شرفین ردر فورڈ (68 ) کی جارحانہ مزاحمتی ناقابل شکست اننگزنے ویسٹ انڈیز کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 ، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگیوسن نے 2،2 جبکہ جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی۔ گلین فلپس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جبکہ مچل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 گوداکیش موتی نے 3 جبکہ عقیل حسین اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




















