
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ وقت کی کمی کے باعث بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔
چوتھے دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز اسکور کرلیے ہیں تاہم وقت کی کمی کے باعث پنڈی ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کی دوسری اننگز
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کو پہلا ہی نقصان 5 رنز پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب صرف ایک رن بناکر شورف الاسلام کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔
عبداللہ شفیق 12 اور کپتان شان مسعود 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ پاکستان کو بنگلا دیش کی برتری ختم کرنے کے لیے 94 رنز درکار ہیں۔
بنگلادیش کی پہلی اننگز
بنگلادیش کی پوری ٹیم 565 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 191 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
شادمان اسلام 93، مہدی حسن مرزا 77، لٹن داس 56، مومن الحق 50، شوروف الاسلام 22، نجم الحسن شنتو 16، ذاکر حسن 12، شکیب الحسن 15 اور حسن محمود صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور محمد علی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں جب کہ ایک وکٹ صائم ایوب نے حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی جب کہ محمد رضوان 171 اور سعود شکیل 141 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے تھے۔
علاوہ ازیں صائم ایوب 56، آغا سلمان 19، عبداللہ شفیق 2 اور شان مسعود 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔
بنگلادیش کی جانب سے شورف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News