Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی؟

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کا امکان ہے۔

اداکارہ مہوش حیات سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ نجی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکار احسن خان کے ہمراہ ڈرامہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

اداکارہ مذکورہ ڈرامے کے ذریعے 8 سال بعد ٹی وی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گی تاہم ان کے نئے پراجیکٹ سے متعلق فی الحال مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مہوش حیات کا نیا ڈرامہ رواں برس کے اختتام پر نشر کردیا جائے گا۔