
کپڑوں کی دکان پر خریداری کی دعوت دیتا خوفناک بل بورڈ
ان دنوں ایک بل بورڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس میں ایک خوفناک بچے کی تصویر دکھائی دے رہی، تاہم یہ بل بورڈ کسی ہارر مووی کا نہیں، بلکہ ایک کپڑے کی دکان پر خریداری کی دعوت دینے کا ہے تاہم گرمی نے اس بل بورڈ پر بنی خوبصورت بچے کی تصویر کو ایک خوفناک تصویر میں بدل دیا۔
ہنگائی نامی کپڑوں کی یہ چھوٹی سی دکان جاپان کے صوبے شیگا کے نگاہاما شہر میں واقع ہے جو اپنے خوفناک بل بورڈ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
دکان کے اوپر ایک پیارے سے بچے کی تصویر آویزاں ہے جس کے ساتھ ایک جملہ بھی لکھا ہوا جس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس بہت سی اچھی اور سستی چیزیں دستیاب ہیں۔
لیکن پچھلے سال کی شدید گرمی کے بعد، یہ بورڈ خوفناک منظر میں بدل گیا، بچے کی آنکھیں اور منہ سیاہ ہو گئے۔ گرمی اور براہ راست سورج کی روشنی کی وجہ سے، نشان کے سیاہ رنگ اور زیادہ پھیل گیے، جس کے یہ بورڈ ایک ڈراونا منظر پیش کرنے لگا، تاہم رواں برس کے گرم موسم نے اسے مزید خوفناک بنا دیا، بچے کا چہرہ عجیب طور پر سیاہ ہو گیا، جیسے وہ کسی ہارر مووی کا اشتہار ہو۔
گزشتہ گرمیوں میں، ہنگائی دکان کے مالک ماساناؤ ایتایا نے جاپانی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے اگست میں بورڈ پر گرمی سے پڑنے والی نشانات دیکھے اور اسے تبدیل کرنے کا ارادہ کیا، کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ اسے دیکھ کر گاہگ بھاگ جائیں گے، لیکن اوبون میلے کے آنے پر، جب انہوں نے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کی، تو انہیں ایک عجیب بات نظر آئی۔ ملک بھر سے لوگ ان کی دکان پر “پوزسڈ بچہ” کو دیکھنے اور تصویریں لینے کے لیے آ رہے تھے، اس لیے انہوں نے سوچا کہ اسے ہٹانا کاروبار کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
پچھلے مہینے، شہر میں ریکارڈ توڑ گرمی کے بعد، یہ بورڈ دوبارہ جاپان میں خبروں کی زینت بنا، شدید گرمی کی وجہ سے، بچے کی آنکھوں اور منہ کے گرد سیاہ علاقے اور بڑے ہو گئے، اور اس کی گالوں اور ناک پر بھی سیاہ دھبے نظر آنے لگے، جس سے یہ مزید خوفناک ہو گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ایتایا اب اسے ہٹائیں گے یا وہ اس سے سوشل میڈیا پر مفت تشہیر کا فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News