Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردینے کی اعتراضی درخواست نمٹا دی

Now Reading:

لاہور ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردینے کی اعتراضی درخواست نمٹا دی
لاہور ہائی کورٹ

لاہورہائیکورٹ کا ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

لاہورہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قراردینے کی اعتراضی درخواست پر درخواست گزارکو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ درخواست گزارنے سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ یہ طریقہ کارغلط ہے کہ ایک مسئلے پرپورے ملک کی عدالتوں میں درخواستیں دائرکردیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نذیراحمد کی درخواست پرسماعت کی جبکہ درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ 26 ویں ترمیم آئین پاکستان کے دیباچہ کے برخلاف ہے، سنیارٹی کا اصول نظراندازکرکے بھی عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی۔

درخواست گزارنے مؤقف بیان کیا کہ سپریم کورٹ جج یا بنچ کو کیس کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی آزادی میں رکاوٹ ہے، ہائیکورٹ کے ججز کی مانیٹرنگ اورانہیں ہدایات جاری کرنا عدلیہ کی خودمختاری میں رکاوٹ ہے، چیف الیکشن کمشنر کی مدت میں توسیع آئین کے منافی ہے، عدالت  سے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینےکی استدعا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر