Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، ناکامی کے بعد واپس لوٹ گیا؛ عرفان صدیقی

Now Reading:

فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، ناکامی کے بعد واپس لوٹ گیا؛ عرفان صدیقی
فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، ناکامی کے بعد واپس لوٹ گیا؛ عرفان صدیقی

فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، ناکامی کے بعد واپس لوٹ گیا؛ عرفان صدیقی

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، اسلام آباد میں ناکامی کے بعد واپس لوٹ گیا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، اسلام آباد کی دیواروں سے سر پھوڑنے کے بعد ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا جب کہ جانباز کارکن اپنی موٹرسائیکل اور کاریں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرنے مارنے کے نعرے لگانے والے کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کو مار کر، کچھ کارکنوں کو مروا کر، آدھی رات کو مارگلہ پہاڑوں کے جنگلوں میں گھری سڑک کے ذریعے فرار ہوگئے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اب جھوٹ اور غلط بیانیوں کی فیکٹریاں کھلیں گی، لاشوں اور خونریزیوں کی بے بنیاد فرضی کہانیاں بنیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ فائنل کال کی شرم ناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں آٹھانے دے گی۔

Advertisement

سینیٹر نے مزید لکھا کہ ریاست کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا لاقانونیت اور قتل و غارت گری کو اپنا ہتھیار سمجھنے والا بے مہار جتھہ؟۔

عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین کوئی حل دیتا ہے کہ جب ایک صوبائی حکومت سرکاری وسائل سے وفاق پر لشکر کشی کو معمول بنالے تو کیا کرنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: افغان کیمپ میں آپریشن کا دوسرا روز، 350 گھر مسمار
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر