Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیل کمپنیوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

تیل کمپنیوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔

تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے اپنا منافع بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، اس حوالے سے او سی  اے سی نے ڈی جی أئل اور وزارت پیٹرولیم کو خط لکھ دیاہے۔

ایڈوائزری کونسل کی جانب سے 1 روپے 35 پیسے اضافہ ناکافی قرار، جبکہ کمپنیوں نے منافع میں 4 روپے 78پیسے فی لیٹر اضافے  کی سفارش کی تھی۔خط میں کمپنیوں نے او ایم سی مارجن 7روپے 87 پیسے سے بڑھا کر 12روپے 65 پیسے کی تجویز دی ہے۔