Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التواء کا شکار

Now Reading:

اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التواء کا شکار
اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التواء کا شکار

اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التواء کا شکار

اسلام آباد: اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التواء کا شکار ہے۔

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھ دیا ہے جب کہ حکومتی اتحاد نے چیئرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خط میں لکھا کہ پہلے دو خطوط میں 4 ممبران کا پینل مانگا تھا، حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لئے سنجیدہ کوشش کی گئی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ چار ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے، حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے تاکہ خود احتسابی کا عمل صاف و شفاف رہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دس ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا، بطور حکمران جماعت چیف وہپ مجھ پر اتحادی جماعتوں کا دباؤ ہے، حکومت اور اتحادی چیئرمین پی اے سی کے لئے جلد از جلد انتخاب کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آپ کو ایک بار پھر آخری موقع کے طور پر گزارش ہے کہ 7 دن میں پینل بھجوایا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر پینل 7 دنوں میں نہ بھیجا گیا تو حکومتی اتحاد مل کر چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کرے گا، پی اے سی کے چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر