Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل ختم، گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے

Now Reading:

پہلا ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل ختم، گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے

ملتان میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والی سیریز کا پہلا ٹیسٹ دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد 1 بجے ٹاس کا اعلان کیا۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ ڈیڑھ بجے شروع ہوا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے اور 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 11، کامران غلام نے 5 اور بابر اعظم نے 8 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 44 رنز پر گر چکی تھیں، سعود شکیل اور محمد رضوان نے لڑکھڑاتی ٹیم کو سہارا دیا، دونوں کی شراکت میں ناقابل شکست 97 رنز کی شراکت داری نے ٹیم کی پوزیشن کو قدرے مستحکم کیا۔

Advertisement

پہلے دن کے اختتام پر محمد رضوان 51 اور سعود شکیل 56 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

کالی آندھی کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 اور گڈاکیش موتی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر