Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا؛ شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد

امریکا کے ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقتولہ کی شناخت 17 سالہ نیسایا ٹرنر کے نام سے ہوئی جو ایک معروف امریکی ٹک ٹاکر تھیں، یہ واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق نیسایا ٹرنر کی گولی لگی لاش ایک گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی، ٹک ٹاکر کے سینے پر گولی کا نشان تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم کسی ملزم کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BillionDollaBaby (@s1yahhh)

 

یاد رہے کہ نیسایا ٹرنر کے ٹک ٹاک پر 3 لاکھ 10 ہزار جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 36 ہزار فالوورز تھے۔ انہوں نے موت سے چند دن قبل 15 سیکنڈ کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جو خوب وائرل ہوئی تھی۔