Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم کی جعلی ادویات کے خلاف سخت اقدامات اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیرِاعظم کی جعلی ادویات کے خلاف سخت اقدامات اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی جعلی ادویات کے خلاف سخت اقدامات اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی جعلی ادویات کے خلاف سخت اقدامات اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں جعلی ادویات کے خلاف سخت اقدامات اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہداہت کردی۔

اسلام آباد میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے ملک میں ادویات کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے جعلی ادویات کے خلاف صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون سے سخت آپریشن کرنے اور جعل سازوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’جعلسازوں کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘‘۔

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے موبائل اسپتالوں کے اجراء کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement

انہوں نے ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) میں اصلاحاتی پروگرام کو تیز کرنے، ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کو مؤثر بنانے اور دواسازی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں بنائی جانے والی ادویات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا نظام حتمی مراحل میں ہے جب کہ قومی ادویات پالیسی پر مشاورت جاری ہے جسے جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم کو 94 نئے ڈرگ انسپیکٹرز کی تعیناتی اور موجودہ 25 انسپیکٹرز کی کارکردگی کے جائزے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے ادویات کی برآمدات میں اضافے کے لیے ڈریپ میں ایکسپورٹ ڈائریکٹریٹ قائم کرنے اور جراحی کے آلات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے شعبے کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات سے نہ صرف عوامی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان سے ادویات کی موجودہ برآمدات کا حجم 500 ملین ڈالر ہے، جس میں تحقیق اور اصلاحات کے ذریعے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیرِاعظم نے اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ہدایت کی۔

Advertisement

وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ملکی ادویات کو عالمی سطح پر فروغ دیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر