Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ میں توسیع، صدر مملکت آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے

وفاقی کابینہ میں توسیع کے پہلے مرحلے میں صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم آفس کے حکام نے ایوان صدر کے ذمہ داران سے رابطہ کیا ہے، جبکہ ایوان صدر میں آج ہونیوالی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ارکان کی حلف برداری تقریب آج شام 5 بجے ہو گی، وزیراعظم اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر افراد شریک ہوں گے۔

ذرائع  کے مطابق نئے متوقع وزراء میں حکومت میں شامل اتحادیوں کی نمائندگی بھی شامل ہو گی، مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں