Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی خراب کارگردگی؛ جوز بٹلر کپتانی سے دستبردار

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی خراب کارگردگی کے بعد جوز بٹلر نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔

چیمپئنزٹرافی میں انگلینڈ کی خراب کارگردگی کے بعد جوز بٹلر نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ کپتانی چھوڑ رہا ہوں، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آخری بار قیادت کروں گا، ٹیم کی 2 شکستوں کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بہتر مستقبل چاہتا ہوں تاہم میں بطور کھلاڑی ٹیم کے لئے دستیاب ہوں۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کل جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے گروپ میچ میں کپتانی کریں گے جو بطور کپتان ان کا آخری میچ ہوگا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے میچ میں افغانستان نے 8 رنز تاریخی فتح اپنے نام کی تھی۔