Advertisement
Advertisement
Advertisement

قانونی سگریٹ سیکٹر کا حجم غیر قانونی سگریٹ سے بھی کم ہو گیا، ثاقب شیرانی ماہر اقتصادیات

Now Reading:

قانونی سگریٹ سیکٹر کا حجم غیر قانونی سگریٹ سے بھی کم ہو گیا، ثاقب شیرانی ماہر اقتصادیات

سگریٹوں پر موجودہ  ٹیکس پالیسی ناکام جبکہ قانونی سگریٹ سیکٹر کا حجم غیر قانونی سگریٹ سے بھی کم ہو گیا۔

اس بات کا انکشاف معروف ماہر اقتصادیات ثاقب شیرانی کی سگریٹ سیکٹر پر ٹیکس اسٹرکچر کے حوالے سے ایک ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا۔

  ثاقب شیرانی کی ریسرچ رپورٹ میں مزید  انکشاف ہوا ہےکہ موجودہ ٹیکس اسٹرکچر اور پالیسی کی وجہ سے غیر قانونی سگریٹ  تجارت میں شدید  اضافہ ہوا ہے۔ اور سگریٹ سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا مارکیٹ شئیر  56 فیصد  تک پہنچ چکا ہے۔

ریسرچ رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب شیرانی نے کہا کہ سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 300 ارب روپے سے زائد  کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سگریٹوں پر موجودہ ٹیکس پالیسی غیر قانونی تجارت کو فروغ دے رہی ہےجبکہ  سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

ثاقب شیرانی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ سگریٹ ٹیکس پالیسی کئی حوالوں سے ناکام ہو چکی ہے۔ اس نے نہ صرف غیر قانونی تجارت کو فروغ دیا بلکہ مارکیٹ میں شدید بگاڑ بھی پیدا کر دیا ہے۔

Advertisement

فارمل سیکٹر جو اس صنعت سے حاصل ہونے والے کل ٹیکس ریوینیو کا 98 فیصد سے زیادہ حصہ ادا کرتا ہے،موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے تیزی سے  سکڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب غیر قانونی کاروبار بغیر کسی روک ٹوک کے بڑھ رہا ہے اور غیر قانونی سگریٹ سیکٹر کا  مارکیٹ شئیر اب کل مارکیٹ کے 56 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

سگریٹ انڈسٹری میں  مسلسل ٹیکس اضافے کے باوجودیہ اقدامات نہ صرف  متوقع ریونیو اہدف  حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ قانونی برانڈز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صارفین ٹیکس چوری کرنے والے سستے متبادل سگریٹ برانڈز پر منتقل  ہو رہے ہیں۔

اس صورتحال کی وجہ سے  حکومتی خزانے کو سالانہ تین سو ارب روپے سے زائد کا   نقصان ہو رہا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے غیر قانونی تجارت کے خلاف ایکٹ  الائنس کے نیشنل کنوئینر مبشر بٹ نے کہا کہ پاکستان کو مختلف غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے سالانہ تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

حالیہ ریسرچ  رپورٹ کے نتائج نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر فوری ٹیکس پالیسی اصلاحات اور نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتی ٹیکس پالیسیاں اس وقت  “مثالی ٹیکس پوائنٹ” سے آگے بڑھ چکی ہے، جہاں مزید ٹیکس بڑھانے سے محصولات میں اضافے کے بجائے کمی آ رہی ہے۔

پاکستان میں سگریٹ کی قیمت کے حوالے سے مانگ کی لچک -1.4 ہے جس کا مطلب ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے قانونی فروخت نمایاں طور پر کم ہو رہی ہے جبکہ غیر قانونی تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر