
کوئٹہ کی تاجربرادری نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔
مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں صدر انجمن تاجران کوئٹہ حضرت علی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ڈی سی کوئٹہ کے حکم پر 250 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا گیا تھا جسکے خلاف جاری تاجروں کے پر امن احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
احتجاج پر صدرسمیت متعدد تاجر گرفتار کئے گئے اور ردعمل کی صورت میں آج شہر بھر میں انتظامیہ کے رویہ کیخلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی۔
حضرت علی کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں تاجروں ہر تشدد کیا گیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے لئے مسٹر پلان تشکیل دے اور ہم سے پراپرٹی خریدیں۔
جبکہ انہوں نے بتایا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News