
ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی و جوش جذبے سے منایا جارہا ہے
ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
قوم آج یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے مزید محنت کی جائے گی
یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی
مساجد میں نماز فجر اور قرآن خوانی کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
اس کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا
اس دن کی اہم خصوصیت، ایوانِ صدر اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد ہوا
پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے فضائی مظاہرہ پیش کیا
ماہ رمضان کےباعث یوم پاکستان کی پریڈایوان صدرکےاحاطے میں منعقد کی گئی ہے۔
تینوں مسلح افواج کےدستےیوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ پاک فضائیہ کےلڑاکاطیارےفلائی پاسٹ کامظاہرہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News