Advertisement
Advertisement
Advertisement

آذربائیجان کی پاکستان کو سیف ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش

Now Reading:

آذربائیجان کی پاکستان کو سیف ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش

آذربائیجان نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، جو سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی فنڈنگ کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران کی گئی، جس میں انہوں نے آذری حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کی فنڈز فراہمی کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے میں دو اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔

ان منصوبوں میں سکھر حیدرآباد موٹروے ایم سکس منصوبہ شامل ہے، جس کی لاگت 1.2 ارب ڈالر تخمینہ ہے، جبکہ نئی حیدرآباد کراچی موٹروے ایم نائن پر 60 کروڑ ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سکھر حیدرآباد موٹروے کیلیے براہِ راست فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔

Advertisement

آذربائیجان نے اس سے قبل پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم پاکستانی حکام سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس منصوبے پیش نہیں کر سکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر