
پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی کامیابی ہے، پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کی صدارت مل گئی۔ یہ فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو ورچوئل منعقد ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو دو سال کے لیے اے سی سی کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان ایشیائی کرکٹ میں مزید ترقی کے لیے اہم اقدامات کرے گا۔
اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ کے شامی سلویٰ اس عہدے پر فائز تھے اور اب محسن نقوی نے ان کی جگہ لے لی ہے۔
یہ کامیابی پاکستان کے کرکٹ ڈپلومیسی میں مضبوط کردار کو ظاہر کرتی ہے اور خطے میں کھیل کے فروغ میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News