Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

Now Reading:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو کراچی کے نجی اسپتال سے طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

 ان کے معالج اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا کو بتایا کہ صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور ان کی مجموعی صحت اب تسلی بخش ہے۔

صدر مملکت 10 روز سے زائد عرصے تک اسپتال میں زیرِ علاج رہے، جہاں انہیں انفیکشن ڈیزیز کے ماہرین کی نگرانی میں رکھا گیا۔

وہ عید الفطر کی شب نوابشاہ سے کراچی منتقل کیے گئے تھے، جب ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق، صدر زرداری کو اسپتال میں قیام کے دوران فزیوتھراپی بھی فراہم کی گئی، جسے اب گھریلو سطح پر جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور علاج کے تسلسل کی تاکید کی ہے۔

Advertisement

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر، ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں عوام کا دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر