Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز سنیارٹی کیس؛ وفاقی حکومت نے تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی

Now Reading:

ججز سنیارٹی کیس؛ وفاقی حکومت نے تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی
مخصوص نشستیں: عدالتی فیصلے پر ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ

اسلام آؓباد: سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے اپنا تحریری جواب جمع کروادیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سمیت تمام درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں زیر سماعت ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب کروادیا ہے جس میں حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ ججز کا تبادلہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کیا گیا ہے جو کہ ایک آئینی عمل ہے اور اس کو نئی تعیناتی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی حکومت نے جواب میں کہا کہ تبادلے کے بعد ججز کا نیا حلف لینا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ آئینی طور پر یہ محض تبادلہ ہوتا، نئی تقرری نہیں۔

اس ضمن میں یہ دلیل بھی دی گئی ہے کہ ججز کا تبادلہ عارضی نوعیت کا ہے، یہ تصور بھی آئینی بنیادوں پر درست نہیں ہے کیونکہ آئین میں کہیں یہ نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہوگا۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے کا عمل عدلیہ میں شفافیت کو فروغ دیتا ہے اور یہ عدالتی آزادی کے خلاف نہیں ہے۔

Advertisement

حکومت نے واضح کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ججز تعینات کیے جب کہ تین اسامیاں خالی چھوڑ دی گئیں۔

وفاقی حکومت نے بتایا کہ وزارت قانون نے 28 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کے لیے سمری ارسال کی تھی اور اس عمل میں آئینی طور پر صدر کا کردار محدود ہے جب کہ اصل اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کو حاصل ہے۔

حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ تمام تقرریاں آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کی گئی ہیں اور ان سے عدلیہ کے نظم و نسق اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر