Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 اپریل تک 15.66 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اپریل 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 15.66 ارب ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 9.07 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کا بڑا حصہ مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی کی صورت میں سامنے آیا۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 12.7 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر گھٹ کر 10.572 ارب ڈالر رہ گئے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بہتری کا رجحان رہا اور 3.63 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد ان کے ذخائر 5.089 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں