تہران :ایران کے شہربندرعباسم میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم8 افرادجاں بحق جبکہ 750 سے زائدزخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکا شاہدرجیع پورٹ ہارف کے علاقے میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے بعد ہوا جس کے نتیجے ملبے تلے کئی افرادملبے تلے تب گئے۔
اب تک 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے ، موصولہ میڈیارپورٹس اور جائے وقوع سے لی گئی فوٹیجزمیں لوگوں کو سڑک پرزخمی حالت میں پڑے دیکھاگیاتھا۔ دھماکے کے نتیجے میں آگ مزید پھیل گئی اوردھویں کے سیاہ بادل چھائے ہ گئے۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ ویسٹ ہارف میں عمارت میں آگ لگ گئی تھی جو وہاں رکھے کھلے کنٹینرزتک پھیل گئی جس میں “کیمکل مواد” ذخیرہ کیاجارہاتھا،جس کے بعد آگ مزید بڑھک اٹھی اورزور دار دھماکا ہوگیا جس سے ہر طرف تباہی پھیل گئی۔ دھماکے کی آواز میلوں دورتک سنی گئی۔
ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی نے دھماکے کے مقام کادورہ کیا اور سرکاری میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔
ایرانی کرائسزمینجمنٹ کے ایک اہلکارنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کنٹینرمیں آتشزدگی کے سبب دھماکا ہوا۔اس حوالے مزیدتفصیلات آرہی ہیں ،ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہا ہے۔ جائے وقوع کو حصار میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔




















