Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کو 23 سالہ اداکارہ کی تصویر لائک کرنا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

ویرات کوہلی کو 23 سالہ اداکارہ کی تصویر لائک کرنا مہنگا پڑ گیا
ویرات کوہلی کو 23 سالہ اداکارہ کی تصویر لائک کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو 23 سالہ اداکارہ کی تصویر کو لائک کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد ویرات کوہلی وضاحت دینے پر مجبور ہوگئے، ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا، ان کا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا۔

ویرات کویلی کی جانب سے اونیت کور کی جس تصویر کو لائک کرنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا ہے، وہ اونیت کور کی ایک بولڈ تصویر تھی، جس کو ایک فین پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا، تصویر میں اونیت کور نے سبز رنگ کا ٹاپ اور منی اسکرٹ پہنا ہوا تھا۔

صارفین نے جب اداکارہ کی بولڈ تصویر پر ویرات کوہلی کا لائک دیکھا تو شدید ٹرولنگ شروع کردی، کچھ صارفین نے تصویر پر ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو بھی ٹیگ کیا، اور معنی خیز سوال کئے۔

ویرات کوہلی کا لائیک دیکھتے ہی دیکھتے ہوئے وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے میمز کی بھرمار کردی۔

معاملے کی شدت کو دیکھتے ہوئے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحتی پیغام جاری کیا۔

Advertisement

کوہلی نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب میں اپنی انسٹاگرام فیڈ کلئیر کر رہا تھا تو ممکن ہے کہ الگورتھم کی وجہ سے غلطی سے لائیک ہوگیا ہو، ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں گزارش کرتا ہوں کہ بلا وجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اونیت کور کئی ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹر شمبن گل کی اداکارہ اونیت کور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر