کیا نیا ویڈیو کالنگ نیٹ ورک ٹیمز اسکائپ کا نعم البدل ثابت ہوگا ؟ اسکائپ آج سے دنیا بھرمیں بند ہو جائے گا مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
مائیکروسافٹ کے نئے نیٹ ورک ٹیمز پروہ تمام سہولیات حاصل کی جاسکیں گی جو اسکائپ پر فراہم کی جاتی تھیں ۔
ٹیمز ایک ایسا جدید آن لائن پلیٹ فارم ہے جو ویڈیو کال، وائس کال، فائل شیئرنگ، گروپ چیٹ اور ٹیم ورک جیسی سہولیات بالکل مفت بھی فراہم کرتاہے ۔
مائیکرو سافٹ نے اعلان کیاہے کہ آج اسکائپ کا آخری دن ہوگا اس کے بعد یہ مشہور ویڈیو کالنگ سروس مکمل طور پر بند ہوجائے گی۔
مائیکرو سافٹ نے اسی سال فروری میں اسکائپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہاتھا کہ اب وہ صرف کمیونیکیشن سسٹم پر توجہ دینا چاہتا ہے تاکہ نئے نیٹ ورک ٹیمز کو بہتر بنایا جاسکے۔
اسکائپ صارفین کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے موجودہ ای میل اور پاسورڈ کے ساتھ نئے نیٹ ورک ٹیمز پر منتقل ہوسکتے ہیں ۔
کیا نیا ویڈیو کالنگ نیٹ ورکس بالکل مفت ہوگا؟
ایسے صارفین جنہوں نے اسکائپ کا کالنگ پلان یا کریڈٹ خریدا ہو وہ اپنی موجودہ مدت تک یہ سہولیات استعمال کرسکتے ہیں ،سروس بند ہونے پر بھی یہ کریڈٹ قابل استعمال ہوسکے گا۔
مائیکرو سافٹ کے نئے کالنگ پلیٹ فارم کا ایک مفت وژن بھی ہے جسے صارفین ہاٹ میل کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں جبکہ دفاتر اور ادارے یمیئم ورژن خرید سکتے ہیں۔
اس نئے پلیٹ فارم کو اساتذہ اور طلبا آن لائن اسائنمنٹس، دفاتر کے لئے میٹنگز، پروجیکٹس اور ٹیم ورک، عام صارفین کے لئے چیٹ، آڈیو اور ویڈیو کالنگ کےلئے استعمال کیاجاسکتاہے۔
صارفین کی رائے
اسکائپ کے دیرینہ صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوکہ مائیکرو سافٹ نے نعم البدل کے طور پر نیا نیٹ ورک متعارف کروا دیاہے مگریہ کتنا مفید ہوگا اس کے استعمال سے ہی معلوم ہوگا۔




















