
سابق سینئیر وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا گیا ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس میں رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےعلیم خان کو صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا علیم خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں اور امید ہے کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح اب بھی اپنی تمام توانائیاں صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے بروئے کار لائیں گے۔
یاد رہے کہ علیم خان نےنیب کیس میں گرفتاری کے باعث وزارت سےا ستعفی دیا تھا۔
زشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔
نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News