Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولمبیا کے صدارتی امیدوارپر قاتلانہ حملے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ حملے کے وقت وہ عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

کولمبیا کے صداراتی امیدوار 39 سالہ میگویل اورائب گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔

مگرڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک قرار دی تھی۔ اب ان کی اہلیہ کا بیان سامنے آیاہے جس میں انہوں نے بتایاکہ ان کے شوہر اب خیریت سے ہیں۔

اہلیہ کا کہناہے کہ میگویل اوائب کومکمل صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا تاہم اب حالت خطرے سے باہرہے ۔

واضح رہے کہ میگویل اورائب پر حملے کی فوٹیج میں فائرنگ کی آوازیں واضح سنائی دی گئیں۔

میگویل اورائب اس اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی اور لوگ چیخ و پکار کرنے لگے۔

حملے کے بعد مگیویل اورائب کو فوری طور پرشدید زخمی حالت میں اسپتال لایاگیاتھا۔