Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیشرفت، 4 سرمایہ کاروں نے پری کوالیفائی کر لیا

Now Reading:

پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیشرفت، 4 سرمایہ کاروں نے پری کوالیفائی کر لیا
پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جب پرائیویٹائزیشن کمیشن نے چار سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کے ساتھ پی آئی اے کی نجکاری کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن کے بورڈ کا 237 واں اجلاس مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق، لکی سیمنٹ، حب پاور اور دیگر کمپنیوں کے کنسورشیم سمیت ایئر بلو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو بھی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

پری کوالیفائی کیے گئے بولی دہندگان اب بائی سائیڈ ڈیلیجنس مرحلے میں داخل ہوں گے جس میں وہ کمپنی کی مالی حالت اور آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس مرحلے کے بعد حتمی بولی دہندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں پی آئی اے کے علاوہ نیویارک میں موجود روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے ڈھانچے کو بھی منظور کیا گیا۔ سی سی او پی (سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) نے جوائنٹ وینچر ماڈل کی منظوری دی، جس کے تحت ہوٹل کی نجکاری کو طویل مدتی ویلیو پر مبنی فیصلہ بنایا جائے گا۔

اس اقدام کے تحت حکومت اپنی مالی ذمے داریوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ ملک کی معیشت کی پائیداری اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم کو دیگر ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کرنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر